ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : بے قابو کار کھیت میں الٹ کر گر گئی - معجزانہ طور پر ڈرائیور محفوظ

کارکلا : بے قابو کار کھیت میں الٹ کر گر گئی - معجزانہ طور پر ڈرائیور محفوظ

Mon, 11 Jul 2022 19:13:22    S.O. News Service

اُڈپی  11 / جولائی (ایس او نیوز)  ضلع اُڈپی کے کارکلا  میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈرائیور اُس وقت معجزانہ طور پر  محفوظ رہ گیا جب اس کی کار بے قابو ہوکر ایک چاول کی کھیت میں جاگری۔ حادثہ کارکلا کے ہنچین کٹے پیدلومارو نامی مقام پر پیر کو پیش آیا۔

    بتایا گیا ہے کہ کار کارکلا سے اجیکارو کی طرف جا رہی تھی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیڈلومارو میں اس موڑ پر اس سے پہلے اکثر بہت زیادہ حادثے ہوا کرتے تھے ، لیکن اب اس سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے اور حادثوں میں کافی کمی آ گئی ہے ۔ پھر بھی اس موڑ پر چونکہ ڈھلان ہے اس لئے بعض دفعہ ڈرائیورس اپنی موٹر گاڑیوں کو قابو میں رکھنے میں ناکام ہوجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے حادثے ہوتے ہیں ۔


 


Share: